تھانہ الپہ کی حدود میں 2گروپوں میں فائرنگ ،راہگیر جان بحق - Baithak News

تھانہ الپہ کی حدود میں 2گروپوں میں فائرنگ ،راہگیر جان بحق

ملتان(کرائم رپورٹر )تھانہ الپہ کے علاقے دوگروپوںجھگڑا،فائرنگ سے 35سالہ راہگیر مزدور جاں بحق ،تین افرادزخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق محمد غلام جیلانی ،دلاور اورشانواڈامتی تل کے قریب موجود تھے کہ اچانک موٹرسائیکلوں پرسوار انوگجر اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیااور جھگڑاشروع کردیا جھگڑے کے دوران انوگجرنےاندھادھند فائرنگ
شروع کردی فائرنگ کی وجہ سے غلام گیلانی ،دلاور اور شانوزخمی ہوگئے جبکہ گولیوں کی زد میں آکر راہگیرمزدور جانی جس کے سرمیں گولی لگی اورشدیدزخمی ہوگیاجوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیااورملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرجاں بحق اور زخمیوں کونشترہسپتال داخل کروایاگیاپولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص جانی مزدورتھاجوکھاناکھانے کی غرض سے ہوٹل پرجارہاتھااورملزمان کی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیاتاہم فرارملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں