تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق - Baithak News

تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ(بیٹھک رپورٹ) ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ،خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی، ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے روہیلانوالی میں محراب ہوٹل کے قریب تیزرفتار ٹرالے نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی 28 سالہ عمارہ بی بی زوجہ عبدالخالق نیچے گر کر ٹرالے کے پہیوں کی زد میں آ کر کچل جانے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفر گڑھ نے فوری طور پر ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کرا دی اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔ ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی آر ایچ سی روہیلانوالی منتقل کر دی جبکہ پولیس تھانہ روہیلانوالی نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں