مظفرگڑھ ( سپیشل رپورٹر)تیزرفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر،3 طالبعلم شدید زخمی ،ایک زخمی طالبعلم ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں دائرہ دین پناہ کے علاقے تونسہ موڑ پر گزشتہ شب ایک ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں پہاڑ پور مدرسہ کے 3 طالب علم 12 سالہ ذیشان ولد شفیق،20 سالہ ندیم ولد اقبال اور 14 سالہ وسیم ولد اکرم شدید زخمی ہو گئے ، ریسکیو اسٹیشن کوٹ ادو کی ایمبولینس نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا جہاں سے ماچھی بنگلہ کوٹ ادو کے رہائشی 12 سالہ ذیشان کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا مگر ہسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی اور رونگ سائیڈ پر ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے، انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے تونسہ موڑ پر ٹریفک جام اور حادثات معمول بن چکے ہیں،2 یوم قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہمشیرہ کی گاڑی کو بھی تونسہ موڑ پر اسی جگہ حادثہ پیش آیا تھا-

تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، ایک طالبعلم جاں بحق، 2 زخمی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں