جامعہ زکریاکوویران کرنے کامشن، اساتذہنجی یونیورسٹیوں کے ایجنٹ بن گئے - Baithak News

جامعہ زکریاکوویران کرنے کامشن، اساتذہنجی یونیورسٹیوں کے ایجنٹ بن گئے

ملتان(نمائندہ خصوصی) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی تعلیمی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والا مافیا سرگرم عمل ہے، پروفیسر جاوید سلیانہ کی تقلید میں پروفیسر طاہر اشرف نے بھی 27 طلباء و طالبات کو فیل کر دیا ۔ منظم طریقے سےساتذہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ایجنٹ بن کر زکریا یونیورسٹی کو ویران کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی تعلیمی بنیادیں خستہ حالی کا شکار ہیں ، شعبہ مطالعہ پاکستان کے بعد شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے ساتویں اور پانچویں سمسٹر کے 27 طلباء و طالبات کو فیل کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوری 2023 کی ابتداء میں عارضی طور پر تعینات کیے گئے فیکلٹی ممبر طاہر اشرف نے چارج سنبھالتے ہی 10 سے زائد پسندیدہ خواتین وزٹنگ فیکلٹی کا انتخاب کیا اور انہیں ہدایات دیں کہ کثیر تعداد میں طلباء و طالبات کو فیل کیا جائے تاکہ سمر کیمپ میں سپلیمنٹری امتحانات کے زریعے کمائی کی جا سکے۔ چنانچہ ساتویں اور پانچویں سمسٹر میں 27 طلباء کو فیل کیا گیا جبکہ وزیٹنگ ٹیچر فاریہ نے سمسٹر نتائج کا اعلان ہونے سے قبل ہی کلاس روم میں طلباء و طالبات سے کہا کہ تمہیں میں بتاؤں گی کہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے کیا آداب ہوتے ہیں۔ پھر ٹیچر فاریہ کی دھمکی کے عین مطابق رزلٹ آیا چونکہ وزٹنگ اساتذہ پر کوئی سرکاری قواعد وضوابط لاگو نہیں ہوتے اور مستقل وی سی کی عدم موجودگی میں وہ اپنی شکایاتتحریری طور پر فی الحال کہیں پیش بھی نہیں کر سکتے طلباء و طالبات نے نمائندہ بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں اور آئندہ آٹھویں سمسٹر میں انہیں جان بوجھ کر فیل کرنے سے ان پر سمر کیمپ کا اضافی بوجھ ڈال دیا جائے گا جو تعلیمی اخراجات میں اضافہ کے علاوہ وقت کا ضیاع بھی ہو گا اور ایسا دانستہ طور پر کیا جا رہا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل سائنسز فیکلٹی میں ایک منظم سازش کے تحت مختلف شعبہ جات میں یکساں پالیسی اختیار کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو دانستہ فیل اور ڈراپ کیا جا رہا ہے تاکہ ابتدائی سمسٹرز میں خصوصاً فیل اور ڈراپ کیے گئے طلباء و طالبات پرائیویٹ یونیورسٹیوں کا رخ کریں اور زکریا یونیورسٹی کی ریٹائرڈ ہونے والی فیکلٹی نجی اداروں کو بزنس فراہم کر کے معقول معاوضے پر وہاں تعینات ہو سکیں۔ تعلیمی حلقوں نے اس استحصالی طرز عمل کو زکریا یونیورسٹی کے مستقبل کے لئے گھناونا منصوبہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے ۔شعبہ آئی آر کے چیئرمین پروفیسر طاہر اشرف نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں