جسٹس باقر علی نجفی کا بہاولپور سنٹرل جیل کا دورہ، معمولی نوعیت مقدمات کے 8قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم - Baithak News

جسٹس باقر علی نجفی کا بہاولپور سنٹرل جیل کا دورہ، معمولی نوعیت مقدمات کے 8قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ بینچ لاہور کے جسٹس باقر علی نجفی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری امیر خان کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔ جیل آمد پر جسٹس باقر علی نجفی اور چوہدری امیر خان کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور گلدستے پیش کئے۔ بعدازاں انہوں نے خواتین وارڈ، جیل ہسپتال، کچن اسیران، سزائے موت بلاک، جیل فیکٹری اور جیل ہذا پر نئے تعمیر ہونےوالے نیو کورٹ روم کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کے نظم و نسق و صفائی ستھرائی کے نظام کو سراہا۔ انہوں نے سنٹرل جیل کی فیکٹری میں تیارکردہ مصنوعات کو بھی سراہا۔ جیل اسیران کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث7نفر اسیران اور1عورت اسیر کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں