ملتان (نمائندہ خصوصی) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں نے سینکڑوں وکلاء کو لاء کی جعلی ڈگریاں جاری کر دیں۔ پنجاب بار کونسل نے جعلی ڈگریوں پر وکالت کرنیوالے 564 وکلاء کیخلاف تھانہ پولیس لائنز لاہور میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ان جعلی وکلاء میں 40 ایسے وکلاء تھے جنہوں نے یونیورسٹی آف نیو کاسٹل یو ایس اے کی ڈگریاں پیش کی تھیں ۔بعدازاں معلوم ہوا کہ اس یونیورسٹی کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی نے جن افراد کو لاء کی جعلی ڈگریاں جاری کی تھیں انکے نام درج ذیل ہیں۔ محمد اختر، سید عمران رضا شاہ بخاری، محمد نسیم، مجیب الرحمٰن خان، مظہر حسین، غوث احمد، امجد علی شاہ، شفقت حسین، فرمان اشرف، ظہور الحق، محمد متین، امجد افضل، حسن اعظم، مہر لیاقت علی، مجاہد اسلام خان، شہزاد کریم، جمیل احمد، محمد آصف ظہور، عرفان شاہد، عامر نواز خان، محمد امین خان، بشارت محمود، رانا قمر اسلام، سید عرفان شاہ، محمد معدود فرید چشتی، محمد فضل الرحمان، اسد رفیق، عمر فواد مرزا، غلام اکبر، نزیر احمد، مشتاق احمد ظفر، علی حسن، محمد قیصر ممتاز، فیروز عالم شاہ، محمد رضا خان، شعیب احمد بزدار اور فخر لطیف بزدار شامل ہیں۔ پاکستان کی جن مختلف یونیورسٹیوں نے جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں ان میں پنجاب یونیورسٹی، شاہ عبداللطیف بھٹائی یونیورسٹی خیر پور، انٹرنیشنل اسلامیہ یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف پشاور، یونیورسٹی آف سندھ جام شورو، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

جعلی ڈگریوں پر وکالت کرنیوالے 564 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں