جنوبی پنجاب بھر میں اتائیت کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت - Baithak News

جنوبی پنجاب بھر میں اتائیت کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں اتائیت کےخلاف موثر ترین کریک ڈاو¿ن کیا جائے، جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت و ڈسپنسریوں میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ریفرل سسٹم کو موثر بنایا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے فیلڈدفاتر و ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بارے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اجلاس میں تمام مراکز صحت میں او پی ڈی، ڈیلیوری، آپریشن پروسیجرز، اتائیت کے خلاف ایکشن سمیت، میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے 766 بنیادی مراکز صحت پر اوسطاً 45 ہزار سے زائد آوٹ ڈور مریضوں کو چیک کیا گیاہے جبکہ جنوبی پنجاب میں فعال کی گئی ڈسپنسریوں میں اوسطاً 7 ہزار سے زائد لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ماہ فروری میں اب تک اتائیت کے خلاف انسپکشن میں 20 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں جام پور و کوٹ ادو کے ٹراما سنٹرز کو فوری فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اتائیت کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لیے متعلقہ پراسیکیوٹرز کو آن بورڈ لیا جائے،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن قمر الزمان قیصرانی، ڈپٹی سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں