جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنا دیاگیا: ایڈیشنل چیف سیکرٹری - Baithak News

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنا دیاگیا: ایڈیشنل چیف سیکرٹری

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں 30 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران کے وفد نے بہاول پور سیکرٹریٹ آفس میں ملاقات کی۔ زیر تربیت افسران میں محمد عثمان، سرفراز خان ورک، عظمت حسین خان، سمیع اللہ خان، نسیم احمد خان، فریال منیر مگسی، محمد اعظم خان، شہنشاہ فیصل، محمد اسلم اعوان، علی جاوید ملک، سمبل آغا اور محمد بلال ملک شامل تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے زیر تربیت افسران کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں شامل محکمہ جات کی کارکردگی و ترقیاتی امور بارے آگاہی دی۔ انہوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنوبی پنجاب کےلئے200 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے گئے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز کو ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر مالیاتی امور میں بااختیار بنا دیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں