جنوبی پنجاب کیلئے ا لگ تر قیاتی بجٹ خطہ پر خرچ ہوگا - Baithak News

جنوبی پنجاب کیلئے ا لگ تر قیاتی بجٹ خطہ پر خرچ ہوگا

بہاول پور(بیٹھک رپورٹ)محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام تربیتی سیشن سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سیدکی زیرصدارت ہوا۔ جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کے فوکل پرسنز موجود تھے جنہیں نئے ترقیاتی بجٹ کی تیاری اور آن لائن ایس ایم ڈی پی پورٹل بارے تربیت فراہم کی گئی۔ یہ پورٹل ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی اور منظوری سے لے کر انکے براہ راست جائزہ کےلئے بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے شرکاءکو اس پورٹل کی افادیت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور نئے ترقیاتی بجٹ کے چیدہ چیدہ نکات بارے آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ کی گائیڈلائنز محکموں کو پہلے ہی بھجوا دی گئی ہیں اور محکموں کو تاکید کی گئی ہے کہ نئے بجٹ کو بناتے وقت ان گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھا جائے۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ شعیب اقبال سید نے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کےلئے الگ ترقیاتی بجٹ سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کےلئے مختص فنڈز اسی خطے میں خرچ ہو سکیں۔ شعیب اقبال سید نے تمام محکموں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کیا جاسکے۔ تمام محکمہ جات نئے بجٹ کی تیاری کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں تا کہ عوام الناس کی بہتری کے منصوبے بجٹ کا حصہ بن سکیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں