جنوبی پنجاب کی سڑکوں، نہر کناروں پر درخت لگائینگے: ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات فہد بزدار - Baithak News

جنوبی پنجاب کی سڑکوں، نہر کناروں پر درخت لگائینگے: ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات فہد بزدار

ملتان(وقائع نگار)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تونسہ شریف میں قائم کیمپ آفس میں شہریوں کی شکایات کا ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ،فشریز و وائلڈ لائف جنوبی پنجاب فہد حیدر بزدار نے تونسہ شریف کیمپ آفس کا دورہ کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کےلئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے مختلف دفاتر کا وزٹ بھی کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ فہد حیدر بزدار نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔ کیمپ آفس میں پیش کی جانیوالی تمام درخواستوں کا ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے اور درخواستوں پر پیش رفت کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساو¿تھ پنجاب کو رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی جاتی ہے۔فہد حیدر بزدار نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں سڑکوں اور نہروں کے کنارے درخت لگائے جارہے ہیں۔جنوبی پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کےلئے مظفر گڑھ میں ماڈل پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے اور سیلائن واٹر ایکوا کلچر ریسرچ سنٹر تعمیر کیا جارہا ہے جس کی تعمیر اگلے سال مکمل کر لی جائے گی۔ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ اینڈ فشریز نے بتایا کہ نئے مالی سال میں ماہی پروری کے فروغ کے منصوبوں کےلئے بھاری فنڈ مختص کئے جائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں