جنوبی پنجاب کے بینکوں سے اسٹامپ پیپر کا حصول درد سر، شہری دربدر

  • Home
  • ملتان
  • جنوبی پنجاب کے بینکوں سے اسٹامپ پیپر کا حصول درد سر، شہری دربدر

لنک ڈاﺅن، پرنٹر خراب اور کبھی سٹاک کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر دوسری برانچ جانے کا کہہ کر ٹرخانا معمول

ملتان ( سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب بھر کے بینکوں سے ای اسٹامپ پیپر کا حصول عوام کےلئے مشکلات ،بینک عملے کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں، عوام دھکے کھانے پر مجبور ، وکلاء اور سائلین سراپا احتجاج، پنجاب بھر میں حکومت نے رجسٹری معاہدہ جات اور دیگر اہم امور میں استعمال کےلئے آن لائن ای سٹامپ پیپر متعارف کروایا جس کے حصول کےلئے عوام کو بنک آف پنجاب جانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔جب شہری اسٹامپ پیپر کے حصول کےلئے بنک آف پنجاب جاتے ہیں تو اکثر انہیں مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔سرکاری بنکوں کا عملہ پہلے ہی عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہ رکھتا تھا۔اب بینک سے اسٹامپ پیپر کا حصول عوام کےلئے مزید درد سر بن گیا۔ جنوبی پنجاب سمیت ملتان شہر کے بینک آف پنجاب کی برانچز اسٹامپ پیپر دینے کے عمل سے جان چھڑاتی نظر آتی ہیں۔کبھی لنک ڈاﺅن، کبھی پرنٹر خراب اور کبھی سٹاک کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر عوام کو دوسری برانچ جانے کا کہا جاتا ہے جبکہ دوسری برانچ جانے پر وہاں کا عملہ بھی ایسا ہی کوئی عذر بتا کر شہریوں کو گھر بھیج دیتا ہے۔ عملہ کی جانب سے چہیتوں کو نوازنے کے واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔اگر کوئی شہری اصرار کرے تو عملہ بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے کہہ دیتا ہے کہ جاو¿ جو کرنا ہے کرلو جسے چاہے شکایت کر دو۔عوام پہلے ہی سرکاری بینکوں میں عملہ کی عدم توجہی کے باعث جانے سے کتراتے ہیں مگر اب انہیں حکومت کی جانب سے اسٹام کے حصول کےلئے مزید بینکوں میں لائن میں لگنے اور دھکے کھانے پر مجبور کر دیا گیا ہے جبکہ بنکوں کے عملے کے مطابق ہمارے اوپر پہلے ہی کام کا بہت بوجھ ہے۔ ایسے میں شہریوں کو آن لائن اسٹامپ پیپرمہیا کرنا ہمارے لئے مزید مشکلات کا باعث ہے۔ وکلاء اور شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے اس بابت نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آن لائن سسٹم سے بہتر تو پرانا نظام ہی تھا حکومت پہلے ان بنیادی مسائل کو حل کرے پھر سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جائے۔آن لائن سسٹم کو ختم کرکے پرانا نظام ہی بہال کردیا جائے تاکہ عوام کےلئے آسانی ہو اور عوام اپنے روزمرہ امور چھوڑ کر بنکوں کی لائنوں میں دھکے کھانے سے بچ سکے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?