جنوبی پنجاب کے تعلیمی انفراسٹرکچر کی اپ گریڑِیشن - Baithak News

جنوبی پنجاب کے تعلیمی انفراسٹرکچر کی اپ گریڑِیشن

اخلاقی و معاشرتی تقاضوں کے مطابق تربیت گاہوں میں تبدیل کرنے کے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کئے جا رہے ہیں: ڈاکٹر احتشام انور

ملتان (نمائندہ خصوصی ) جنوبی پنجاب کے طلباءو طالبات کا مکمل ڈیٹا اور تعلیمی ریکارڈ جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ رکھنے کےلئے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیزائن تیار ،شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے گا۔ دریں اثنا ءسیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے تعلیمی انفراسٹریکچر کی اپ گریڈیشن اور سکولوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و معاشرتی تقاضوں کے مطابق تربیت گاہوں میں تبدیل کرنے کےلئے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ طلبہ کی کووڈ ویکسی نیشن اور ترقیاتی سکیموں کے اہداف حاصل کرنے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرفہرست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 30ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے طلباءو طالبات کا مکمل ڈیٹا اور تعلیمی ریکارڈ جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے محفوظ رکھنے کےلئے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ڈیزائن کیا ہے، اس نظام کی بدولت شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔ اساتذہ کی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق چیلنجز سے نمٹنے کےلئے نہ صرف تربیت کی جا رہی ہے بلکہ تعلیمی اداروں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے بھی آراستہ کیا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کی پروفائل بارے تربیتی کورس کے افسران کو آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ تین ڈویژن اور گیارہ اضلاع پر مشتمل جنوبی پنجاب کی آبادی3 کروڑ70 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جبکہ اسکا ایریا99 ہزار579 مربع کلومیٹر پر محیط ہے،اس خطے میں سرکاری پرائمری ، ایلیمنٹری ، سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں کی کل تعداد 17159 ہے جبکہ آٹھ یونیورسٹیز اور 211کالجز اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر احتشام انور نے سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کو بتایا کہ جنوبی پنجاب اولیائے کرام کے مزارات، آثار قدیمہ، فورٹ منرو اور چولستان کی بنا پر منفرد جغرافیہ پر مشتمل ایریا ہے اور تاریخی ورثے، کلچر اور منفرد خصوصیات کے پیش نظر کی یہ خطہ مستقبل میں سیاحت کا مرکز اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے یہ خطہ تعمیر و ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ اس موقع پر کورس کے شرکاءافسران نے سیکرٹری ایجوکیشن سے مختلف سوالات کئے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں