
لیہ ( بیٹھک رپورٹ )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاہے پنجاب حکومت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے ذریعے جنوبی پنجاب کو ترقی یافتہ بنارہی ہے تاکہ انہیں خوشحالی و ترقی سے یکساں طورپر مستفیدکیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لیہ کےلئے عوامی فلاحی منصوبوں کااک وعدہ پوراکردیاہے لیہ شہر کے سیو ریج ٹف ٹائل کے دو بڑے منصوبے جس میں محلہ شیخاں والا میں 98.226 ملین کی لاگت سے سیوریج ٹف ٹائل سکیم ،بستی عزیز فارم چکنمبر 149 بی سیوریج ٹف ٹائل سکیم28.600ملین کی لاگت کے منصوبے کے ٹینڈر جاری کردیے ہیںجس کا پراسس مکمل ہوتے ہی انشاللہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ لیہ کے شہریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجارہے ضلع لیہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام اس بات کاعملی ثبوت ہیں کہ ہم عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے لئے مختص 200ارب روپے کسی او رجگہ منتقل نہیں ہوسکتے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے جنوبی پنجاب ہی کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے۔معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے زیرتکمیل میگا پراجیکٹ ترجیحی بنیادوں پر شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں گے لیہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے فنڈز فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں۔
Leave a Comment