جنوبی پنجاب: 139بجلی چور پکڑے گئے، 20لاکھ سے زائد جرمانہ - Baithak News

جنوبی پنجاب: 139بجلی چور پکڑے گئے، 20لاکھ سے زائد جرمانہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں90صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ43ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر20لاکھ97ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا25فروری 2022ءکو ڈی جی خان سرکل28 بجلی چوروں کو602867وپے جرمانہ عائدکیاگیا اور11 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ وہاڑی سرکل میں2 بجلی چوروں کو60760 روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میںایک صارف کو19710روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں13بجلی چوروں کو516998روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں19صارفین کو 249000 روپے جرمانہ عائد ،مظفرگڑھ سرکل میں13بجلی چوروں کو238000 روپے جرمانہ عائد اورایک مقدمہ درج،بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 10000روپے جرمانہ عائد اور خانیوال سرکل میں13 بجلی چوروں کو400360روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ علاوہ ازیں ایس ڈی او شاد ن ل±نڈسب ڈویژن عبدالرحمان کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 17افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انکے خلاف تھانہ کالا میں مقدمات درج کروائے گئے۔ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن تونسہ عمر احمد کی سربراہی میں ٹیم نے 9بجلی چوروں کو ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ان کے خلاف تھانہ سٹی تونسہ شریف میں مقدمات درج کروائے گئے۔ایس ڈی او چوٹی سب ڈویژن محمد جواد کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کرکے23صارفین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انکے خلاف تھانہ چوٹی میں مقدمات درج کروائے گئے۔ بجلی چوری میں استعمال ہونےوالی تاریں ا±تارکر قبضہ میں لے لی گئیں اورلاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں