جون تک ضلع بھر میں 6لاکھ 55ہزار پودے لگائیں جائیں:شعیب علی - Baithak News

جون تک ضلع بھر میں 6لاکھ 55ہزار پودے لگائیں جائیں:شعیب علی

لودھراں(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے فاریسٹ رینج میراں پور میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ سمیت دیگر افسران اور سکولوں کے بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون تک ضلع بھر میں 6لاکھ 55ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔ایک لاکھ 44 ہزار پودے محکمہ جنگلات،1 لاکھ پودے سرکاری ادارے لگائیں گے۔ پرائیویٹ سیکٹر 3لاکھ 50ہزار پودے لگائے گا۔شجرکاری مہم کے افتتاحی تقریب میں 3ہزار500پودے لگائے گئے ہیں۔شجرکاری دور حاضر کا ناگزیر تقاضا ہے۔ شہری آلودگی کے خاتمہ اور ماحولیاتی خوبصورتی کیلئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ عوام خصوصی دلچسپی سے شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے پوری ذمہ داری سے پودوں کی آبیاری و نگہداشت کی ہدایت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں