جہانگیر ترین گروپ کا باضابطہ اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے ۔ - Baithak News

جہانگیر ترین گروپ کا باضابطہ اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے ۔

حکومت ، اپوزیشن جب بات کرینگے تو ملک اور عوام کی بہتری کے حوالے سے آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کرینگے‘ اسحاق خاکوانی
لاہور( این این آئی )موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے غیر اعلانیہ رابطوں کے تناظر میں جہانگیر ترین گروپ کا باضابطہ اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے گزشتہ ہفتے غیر رسمی بیٹھک میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن رہنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سیاسی صورتحال میں ہلچل پیدا ہونے کے بعد گروپ کے موقف میںاتفاق رائے کےلئے رواں ہفتے باضابطہ اجلاس کا امکان ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جب ہم سے بات کریں گے تو ملک اور عوام کی بہتری کے حوالے سے آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں