جیل بھرو تحریک: شاہ محمود، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر چیمہ، اعجاز چودھری نے گرفتاری دیدی - Baithak News

جیل بھرو تحریک: شاہ محمود، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر چیمہ، اعجاز چودھری نے گرفتاری دیدی

ملتان(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال پر جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے گرفتاری پیش کر دی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر‘ سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی‘ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ‘ اعجاز چودھری‘عثمان اکرم نے بھی گرفتاری پیش کردی۔ گرفتاری کے بعد پولیس وین سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بنیادی اصول کی پاسداری‘ عوام کی آواز میں آواز بننے کیلئے اور ملک کی بقاء کیلئے رضاکارانہ طورپر گرفتاری پیش کی۔ گرفتاری پر دل مطمئن ہے۔ ایک بڑے مقصد کے حصول کیلئے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف کے قائدین اورکارکنوں کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام نے اس نظام کیخلاف خوف کے بت کو توڑتے ہوئے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج لاہور میں عوام احتجاج کررہے ہیں۔ کل پشاور میں احتجاج اور گرفتاریاں ہونگی۔ اسکے بعد راولپنڈی‘ فیصل آباد‘ ملتان سمیت ملک بھر میں احتجاج وگرفتاریاں دی جائیں گی۔ کپتان کی کال پر کارکنوں سے پہلے پارٹی کے وائس چیئرمین اور نائب کپتان سب سے پہلے گرفتاری پیش کررہاہے۔ گرفتاری سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر مملکت نے آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ دی۔صدر نے خط کے ذریعے آئینی ذمہ داری کو یاد کروایا ہے۔صدر نے الیکشن کی تاریخ دی تو ایوانوں میں قرارداد پیش کی گئیں۔ایوان میں صدر کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی۔جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔کارکنان،قائدین پر جھوٹے پرچے کئے گئے، نیب کے ذریعے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔چھوٹے پرچوں کے خلاف پرامن احتجاج کررہے ہیں۔ چیئرمین نیب کو تعینات موجودہ حکمرانوں نے کیا، گزشتہ 8 ماہ سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، وہ انتقام کی نظر نہیں ہونا چاہ رہے تھے، اس لئے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ان حالات میں پی ٹی آئی کے قائدین،کارکنان عوام سے لاتعلق نہیں ہوسکتے، ملک کے معاشی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، روزمرہ اشیا عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، ڈالر دستیاب نہیں،ایل سیز نہیں کھل رہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مہنگائی 40فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس وقت مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں