
ملتان (سپیشل رپورٹر) جینکو iii کے زونل چیئرمین طاہر امین اور راشد کگھہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق حکومتی وعدوں پر عملدار نہ ہونا افسوسناک ہے،حکومت کی جانب سے گزشتہ سال 10 فروری کو ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جو کہ تمام اداروں کو مل رہا ہے مگر جینکوز (پاور ہاسز) ملازمین کو ابھی تک نہیں ملا جس کیلئے اتھارٹی سے بارہا بار ملاقات کی گئی لیکن ابھی تک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس پر جینکو تھری مظفرگڑھ پاور ہاس کے ملازمین کے ساتھ ملکر تھرمل پاور ہاس کے گیٹ پر دھرنا دیا جائے گا،انہوںنے کہا کہ حکومت فی الفور عملدرآمد کے احکامات جاری کرے ورنہ بہت جلد تمام پاور ہاوس کے ملازمین ایک تاریخی احتجاج کریں گے جس میں گڈو پاور ہاوس جامشورو لاکھڑا تمام جینکوز ملازمین مشترکہ لائحہ عمل دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوے تو اسلام آباد دھرنہ دیا جائے گا اس صورتحال میں پینشن ملازمین بھی اذیت کا شکار ہیں انکی پینشن میں تاحال اضافہ نہیں کیا گیا، منافع بخش اداروں کو خسارے میں دکھا کر انہیں بند کرنے کی گھنانی سازش کی جا رہی ہے، جلد اس سازش میں ملوث چہروں کو بے نقاب کریں گے، اس موقع پر عابد سیال ارشد بیگ مرزا عمران سجاد حسین راشد سیال ریاض کالرو غیور چانڈیہ سرفراز میتلا شہزاد نواز اور کثیر تعداد میں ملازمین موجود تھے۔
Leave a Comment