جیپ ریلی،پری پئیرڈ کیٹیگری مکمل، بڑا مقابلہ، بڑےسروائیور - Baithak News

جیپ ریلی،پری پئیرڈ کیٹیگری مکمل، بڑا مقابلہ، بڑےسروائیور

احمد پور شرقیہ (سپیشل رپورٹر) بہاولپور کے صحرائےچولستان میں 18ویں چولستان جیپ ریلی پری پئیرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ مکمل، بڑا مقابلہ، بڑے کھلاڑی رہ گئے، فیصل شادی خیل رفتار کے سلطان رہے۔ بہاولپور کے صحرائے چولستان میں فراٹے بھرتی گاڑیوں کی ریس کا فائنل معرکہ مکمل ہوگیا، فیصل شادی خیل نے سب سے کم وقت 3 گھنٹے 59 منٹ اور 3 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ 240 کلومیٹر طے کر کے 18ویں جیپ ریلی کا میدان مار لیا جبکہ زین محمود صرف 6 سیکنڈ کے فرق سے 3 گھنٹے 59 منٹ اور 9 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کر سکے، آصف فضل چوہدری بھی 4 گھنٹے اور 4 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسرے نمبر پر رہے، اُدھر چولستان میں گرد آلود ہواؤں سے ریسرز کو بھی مشکلات کا سامنا پیش آیا، فائنل کی دوڑ میں37 گاڑیاں شامل تھیں، پہلی بار ٹرک ریس ہوئی جس میں 3 کلو میٹر کا فاصلہ محمد سمیر نے 2 منٹ 58 سیکنڈ طئے کر کے پہلی، احمد شاہ نے 3 منٹ 3 سیکنڈ جبکہ غضنفر علی آغا نے 3 منٹ 25 سیکنڈ میں پر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، پہلی کواڈ بائیک میں 3 کلو میٹر کا فاصلہ جام وحید نے 4 منٹ 6 سیکنڈ اور ایاز علی نے 4 منٹ 43 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی، علاوہ ازیں معروف تاریخی مقام قلعہ دراوڑ پرثقافتی موسیقی کے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سرائیکی گلو کاروں نے شائقین سے دادسمیٹی ،کشتی، کبڈی، گھڑ سواری اور نیزہ بازی مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں