جیپ ریلی  میں 360 نان کسٹم پیڈگاڑیاں،اہلکاروں نے کروڑوں کمالئے - Baithak News

جیپ ریلی  میں 360 نان کسٹم پیڈگاڑیاں،اہلکاروں نے کروڑوں کمالئے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چولستان جیپ ریلی پرکسٹم عملہ کی چاندی ہو گئی،ملک بھر سے آنیوالی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کی بجائے ،بگڑے رئیس زادوں سے مبینہ طور پر سلامی لیکر چھوڑتے رہے۔ چولستان میں 360 نان پیڈ کسٹم گاڑیوں نے شرکت کی اور مالکان سے مبینہ طور پر 4 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ذرائع۔تفصیلات کیمطابق بہاولپور 6 فروری سے 12فروری ہونیوالی چولستان جیپ ریلی میں کسٹم عملہ کی چاندی ہو گئی۔ملک بھر سے جیپ،ہنڈا سوک،ویڈز،سرف،V8 اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر آنے والے افراد کو روک ان سے مبینہ لاکھوں روپے تک ڈیل کرکے چھوڑ تے رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 360 گاڑیوں کو پکڑ کر ان کے مالکان سے مک مکا کی گئی ہے اور 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی مبینہ رقم جمع کی گئی، ذرائع کے مطابق جیپ ریلی کے آمد کے موقع پر بہاولپور میں کسٹم حکام کو انسپکٹر ودیگر عملہ اپنی تعیناتی کیلئے لاہور میں مبینہ نذرانہ دیکر آتا ہے یہاں پر کاریگر عملہ تعینات کیا جاتاہے جو پہلے سے پکڑی ہوئی گاڑیاں یا پھر کچھ گاڑیاں اسوقت پر اپنی کارکردگی ظاہر کرتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں