حساس ادارے کا ملازم بن کر احساس کفالت پروگرام آفس میں لوٹ مار کرنیوالا حوالہ پولیس - Baithak News

حساس ادارے کا ملازم بن کر احساس کفالت پروگرام آفس میں لوٹ مار کرنیوالا حوالہ پولیس

مظفرگڑھ (بیٹھک رپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام مظفرگڑھ ظفر علی خان نے کہا ہے کہ ایوب نامی شخص خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کے غریب خواتین کو احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ کرانے اور رقم کی ادائیگی کا لالچ دے کر ان سے رقم وصول کرتا تھا اور احساس کفالت کے دفتر میں عملے کو بھی یرغمال بنا تا اور اپنے کام کرواتا تھا۔ یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ایوب نامی شخص نے جعلسازی کا سلسلہ گزشتہ 6ماہ سے جاری رکھا ہوا تھا۔ ہر دو سے تین دن بعد مختلف خواتین کو لے پر آفس آجاتا اور انکے کام کروا کر ان سے رقم وصول کرتا۔دفتر میں عملے نے مجھ سے شکایت کی جس پر انکوائری کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں خواتین سے رقم وصول کرتے ہوئے پکڑکر 20سے 25خواتین کے شناختی کارڈ اور انکی نقول برآمد کر لیں۔ 15پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت احساس کفالت پروگرام کے دفتر پہنچ کر ایوب نامی شخص کو گرفتار کرلیا اورمیر ی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیاہے۔ ایوب نامی ملزم دفتر کے ملازمین کو بھی مختلف لالچ دے کر رقم بٹورتا رہا ہے۔جب ملزم ایوب کا موبائل چیک کیا تو معلوم ہوا کہ حساس ادارے کا ملازم بن کر بن کر مختلف لوگوں کو میسج کرکے رقم وصول کرتا رہا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں