حقیقت:قلعہ پر لہراتاپھٹاقومی پرچم - Baithak News

حقیقت:قلعہ پر لہراتاپھٹاقومی پرچم

ملتان (حافظ غلام مصطفیٰ ) انٹرنیشنل ایونٹ پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر ملتان شہر کے مرکزی سیاحتی مقام قلعہ کہنہ قاسم باغ گھنٹہ گھر چوک پر پھٹا ہوا قومی پرچم ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑا رہا ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ضلع کونسل اور دیگر محکموں کی ناک کے نیچے جنوبی پنجاب کے اہم سیاحتی اور تاریخی شہر مدینتہ الاولیا ملتان جہاں روزانہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے بلکہ مدینتہ الاولیا ملتان میں تجارتی اور سیاحتی دوروں پر آنے والے غیر ملکی سفیران مزارات اولیاء کی زیارت کیلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر جاتے ہیں داخلی راستے پر لگایا گیا ایک بڑا قومی پرچم سیاحوں کا استقبال کرتا ہے جو کہ اس وقت بوسیدہ ہو کر پھٹنا شروع ہو گیا ہے مگر کسی بھی محکمے کے کسی بھی افسر یا اہلکار کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ چند ہزار روپے کا خرچہ کرکے انٹرنیشنل ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پھٹے ہوئے قومی پرچم کی جگہ نیا قومی پرچم لگایا جاسکے جبکہ اس کے برعکس کارپوریشن ضلع کونسل اور پی ایچ اے میں موجود کرپٹ افسران کی فوج ظفر موج عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختص فنڈز کو ٹھکانے لگانے اور اپنا کمیشن اور کک بیکس کمانے کیلئے غیر ضروری کاموں کیلئے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے راتوں رات کروڑوں روپے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں جیسا کہ پچھلے دنوں ضلع کونسل ملتان میں سیکٹری ایجوکیشن کے انکار کے باوجود سکول اولمپکس کے موقع پر ریفریشمنٹ کے نام پر قومی خزانے سے غریب عوام کے 60 لاکھ روپے بطور فج پیمنٹ جاری کئے گئے چند منظور نظر ٹھیکیداروں نے بھاری کمیشن کے عوض ایکسیئن اور سی ای او ضلع کونسل نے اپنے دستخطوں سے جاری کئے جسکی کوئی بھی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں کرپشن کی اس بہتی گنگا میں نہانے والے کرپٹ اہلکار قومی پرچم کی حرمت کی اہمیت سے ناواقف ہیں جبکہ رواں ماہ کے دوران ملتان شہر کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر میڈیا کوریج ملے گی بلکہ کھیلوں کے حوالے سے غیر ملکی مندوبین صحافیوں کی کثیر تعداد بھی ملتان شہر میں موجود ہوگی لہٰذا شہریوں نے شہری انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر کے مرکزی چوک پر پھٹے ہوئے قومی پرچم کی جگہ نیا قومی پرچم لگایا جائے تاکہ غیر ملکی سیاحوں کے سامنے پاکستان کا اور پاکستانی عوام کا بہتر امیج اجاگر ہوسکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں