حق خوداریت جدو جہد میں کشمیریوں کے شانہ با شانہ کھڑے ہیں - Baithak News

حق خوداریت جدو جہد میں کشمیریوں کے شانہ با شانہ کھڑے ہیں

ملتان(وقائع نگار)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کے لئے پر عزم ہیں،پاکستان، اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کا خواہاں ہے۔یہ باتیں انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ (اے پی پی کے جی) کے سیکرٹری لارڈ قربان حسین اور چئیرمین جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے گزشتہ روز کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان کے نتیجے میں خطے کے امن کو درپیش خطرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ 1948 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ایجنڈے پر ہے۔اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ۔پاکستان، اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیری شہریوں، عورتوں، بچوں اور بزرگوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔5 اگست 2019 سے اب تک بھارتی قابض افواج نے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت کارروائیوں میں 537 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ان میں سے 78 کے قریب افراد بھارتی حراست میں شہید ہو چکے ہیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم سے عالمی برادری کو بہتر طور پر آگاہ کرنے کے لیے، گزشتہ سال پاکستان نے ایک جامع ڈوزئیر پیش کیا جبکہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تمام کثیرالجہتی اور بین الاقوامی فورمز پر موثر طریقے سے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھایا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا منصفانہ اور پرامن حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں