
ملتان(وقائع نگار) ایم پی اے وسیم خان بادوزئی نے یونین کونسل 67بکھر عاربی میں میٹل روڈ اورٹف ٹائل گلیوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دورحکومت میں عوام سے جو وعدے کیے انہیں ضرور پورا کریں گے حلقے کی عوام نے جس اعتماد اورامید کے ساتھ مجھے ووٹ دے کر کامیاب کیا آج اسی اعتماد کے ساتھ حلقے کی عوام کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔سابقہ حکومتوںنے عوام کو ترقیاتی کاموں کے نام پر جھوٹے وعدے کیے جس کی وجہ سے حلقے میں ہر طرف مسائل ہی مسائل تھے جنہیں آج اآپ لوگوں کی دعاﺅں سے حل کر رہا ہوں میرا حلقہ میرا گھر ہے۔ایم پی اے وسیم خان بادوزئی،اظہر فیاض مٹرل، سکندر مڑل نے مزید کہاکہ عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے عوام جانتی ہے کہ سابقہ حکومتوں کے کرپٹ ٹولے نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم رکھا اور ا?ج احتساب کے ڈرسے ملک سے فرار ہیں۔ یوسی 67بکھر عاربی سے بلدیاتی الیکشن میںتحریک انصاف اظہرفیاض مٹرل اکثریت سے کامیاب ہوکر آپ اہلیان علاقہ کی خدمت کریں گئے۔اس موقع پر جاوید شانی،ملک حاجی ملوک مڑل، ملک فیاض مڑل، چوہدری سکندر مڑل،ملک عباس راں ، اکبر خان بلوچ، موسیٰ اوڈ،چوہدری شہبازمڑل، کامران راں، پیر ایوب شاہ، ذولقرین شاہ، ملک عمران بھٹہ، محمد ندیم عاربی ،قاری مرید ہمڑ، ملک امجد مڑل، شاہد سیال، ہیرا سیال، ناظم پپو سیال، ملک یاسر بھٹہ ودیگر ہمراہ تھے۔
Leave a Comment