پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب جیسے دعوے صرف خوشنما ثابت، 22.8 ملین معصوم بچے تعلیم سے دور
ملتان(تحریر وتصویر: واثق رؤ ف)حکومتی دعوو¿ں کے باوجود وطن عزیز کو چائلڈ لیبر سے نجات نہ مل سکی۔ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب جیسے دعوے صرف خوشنما ثابت ہوگئے۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں سکول نہ جانےوالے بچوں کی دنیا کی دوسری سب سے زیادہ تعداد (OOSC) ہے جس کے اندازے کے مطابق 5-16 سال کی عمر کے 22.8 ملین بچے سکول نہیں جاتے، جو اس عمر کے گروپ کی کل آبادی کا 44 فیصد ہیں۔ ملتان کے علاقہ گارڈن ٹاؤ ن تونسہ روڈ پر جھاڑو ہاتھ میں پکڑے چند سال عمر کا نامعلوم بچہ”کوٹھی“ ملک ہاﺅس کے باہر صفائی کرتے ہوئے وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب، ملتان کے ممبران اسمبلی، کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ارباب اختیار سے سوال کررہا ہے کہ کیا پاکستان کے7لاکھ96ہزار96مربع کلومیٹر رقبہ پر قدرت نے صرف اس ہی کےلئے رزق نہیں دیا تھا۔ ابھی جبکہ وہ ماں کی آغوش کی گرمی اور ماں کی چھاتیوں سے اترتے دودھ کے ذائقہ کوبھی نہ بھلا پایا تھا کہ اپنی اور اپنے پیدا کرنےوالوں کے پیٹ کی بھوک مٹانے کےلئے ننھے ہاتھوں میں جھاڑو تھامنا پڑگیا جن ہاتھوں کو ابھی تعلیم اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینا تھا ۔واضح رہے کہ گارڈن ٹاﺅن کی اس روڈ پر آدھ درجن سے زائد تعلیم ادارے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ٹیچرز روز اس بچے کو جھاڑو سے صفائی کرتے ہوئے ضرور دیکھتے ہونگے۔ اسی طرح پوش علاقہ سے متعدد اعلی تعلیم یافتہ سرکاری افسران،ملازمین بھی گزرتے ہیں لیکن ارباب اختیار سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے راہگیر افراد معصوم بچے کو دیکھتے تو ہونگے مگر کسی شخص میں اتنی اخلاقی جرآت نہیں کہ وہ ملک ہاﺅس میں مقیم ”ملکوں“ سے پوچھ سکیں کہ کیا یہ معصوم بچہ قدرت کے قانون افزائش کے برخلاف دنیا میں آیا ہے۔ نجانے کب پاکستان میں معصوم بچوں کو انکا بچپن مل سکے گا۔

حکومتی دعوؤ ں کے باوجود وطن عزیز کو چائلڈ لیبر سے نجات نہ مل سکی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں