حکومت زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے، رمضان قادر - Baithak News

حکومت زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے، رمضان قادر

چوٹی زیریں ( بیٹھک نیوز) سابق ٹکٹ ہولڈرورہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے کہا کہ حکومت تبدیلی کانعرہ لگانے اورغلط معاشی اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششوں کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیتی تو آج ملک وقوم کی حالت اس قدر ابتر نہ ہوتی، مہنگائی اور بیروزگاری کیوجہ سے عوام پریشان ہیں۔ نفسا نفسی کے اس عالم میں جہاں دو وقت کی روٹی حاصل کرنا مشکل ہو گئی ہے ایسے میں حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ ایسے اقدامات کرے جس سے عوام کو ریلیف ملے، ہر طرف مہنگائی اور غربت کے ڈیرے ہیں ، امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے کوئی غریبوں کا پرسان حال نہیں۔حکومت صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے، پٹرول‘ آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر ہی رہیں اور اسکے ساتھ ساتھ سبزی اور دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہ دیا بلکہ عوام کی مشکلات میں بے حد اضافہ کرکے انہیں پریشان کر دیا ہے۔موجودہ حکومت نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کا براحال ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں