حکومت فن وثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، زرتاج گل - Baithak News

حکومت فن وثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، زرتاج گل

ڈی جی خان میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب
ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرنے کہا ہے کہ حکومت آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لیئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلع ڈیرہ غازی خان میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے سرشارہیں اور ٹیلنٹ ہنٹ کی اس سرگرمی کے ذریعے انہیں اپنے تخلیقی اظہار کے بہترین مواقع دستیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ثقافت اور کلچر کے فروغ اور فنکاروں اور ہنر مندوں کی فلاح و بہبود کے لیئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں 16 سے 40 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان مصوری’افسانہ نگاری’ دستکاری’گائیکی’لوک رقص اور تھیٹر کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔ مصوری کے ججز نامور آرٹسٹ منور احمد’جہانگیر خان اور آرٹ کی پروفیسر شاہانہ قادر کے متفقہ فیصلے کے مطابق حبیب الرحمان نے پہلی’کشش فاطمہ نے دوسری اور نعمان ہاشمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔افسانہ نگاری کے ججز پروفیسر بشری قریشی ، میجر(ر) اعظم کمال’ اور ڈاکٹر جمیل الرحمان کے متفقہ فیصلے کے مطابق جنید اسماعیل نے پہلی’یونس نویس نے دوسری اور عطا السلام سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دستکاری کے ججز منصور غازی’ ٹیوٹا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عطا الرحمن اور عصمہ فہیم کے متفقہ فیصلے کے مطابق عمار یاسر نے پہلی’صلاح الدین شاہ نے دوسری اور اقرا مقدس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تھیٹر کے مقابلوں کے ججز پروفیسر ام حبیبہ ‘محمد حسین اور آفتاب ہاشمی کے متفقہ فیصلے کے مطابق ارشد بلال کے ڈرامے”دو راستے” نے پہلی’سہیل صدیقی کے ڈرامے”احساس”نے دوسری اور اکرم لاشاری کے ڈرامے”وٹہ سٹہ” نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فن گائیکی کے ججز محبوب جھنگوی’محمد رفیق اور عبدالخالق کے متفقہ فیصلے کے مطابق راحیل احمد نے پہلی’داراب علی نے دوسری اور حیدر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لوک رقص کے ججز نامور شاعر عزیز شاہد’اللہ وسایا لانگ اور انجم فرید بابر کے متفقہ نتائج کی روشنی میں اعظم کھوسہ کے گروپ نے پہلی’ غلام صدیق مستوئی کے گروپ نے دوسری اور شملہ خان حجانی کے گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گائیکی’دستکاری’افسانہ نگاری اور مصوری کی کیٹیگریز میں پہلی’دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے ڈی جی خان آرٹس کونسل کی جانب سے بالترتیب 20 ہزار روپے15 ہزار روپے اور دس ہزار روپے جبکہ لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 40 ہزار روپے’دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 35ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیئے 30 ہزار روپے کا اعلان کیا گیا جبکہ تمام نوجوانوں کو شرکت کے سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈی جی خان سلیم قیصر نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان اور شناخت رکھتی ہے اور اس کے خوبصورت اور دلکش رنگ دیکھنے والوں کے دل میں اتر جاتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مورخہ 16 فروری کو لیہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگرام منعقدہونگے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں