حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی: حامد سعید کاظمی - Baithak News

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی: حامد سعید کاظمی

ملتان (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی نے روزنامہ ”بیٹھک “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ آئے روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب کیلئے نا صرف بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے بلکہ زندگی سے جسم اور جان کا رشتہ قائم رکھنا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔مہنگائی کے طوفان کے باعث جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کہ انسانیت کی تذلیل ہے۔، انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اخراجات کم کریں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، حامد سعید کاظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے ورنہ مہنگائی کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں