حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے:خواجہ رضوان عالم - Baithak News

حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے:خواجہ رضوان عالم

ملتان (وقائع نگار)کلیوری چرچ جمیل آباد میں27فروری سے کراچی سے شروع ہونیوالے لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے جنوبی پنجاب کے سنیئر نایب صدرخواجہ رضوان عالم، ایم این اینوید عامر جیوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کا جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی مسیحی برادری کا ہر کارکن شاندار استقبال کرئے گا ،اورہزاروں کی تعداد میں مسحی برادری اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے موجود ہونگے جسمیں خواتین مسحی برادری ونگ کی بڑیاپنے قائد کے استقبال کے لیے موجود ہونگی،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی تک چھین لی ہے،آئیروزپیٹرول،بجلی،گیس کی قیمتوں کے اضافے نے عام ادمی کی معاشی زندگی مسمار کر کے رکھ دی ہے،موجود حکومت سے نجات ہی ملک کو مشکلات،مہنگائی بے روز گاری اور بدامنی کے گرداب نکل سکتی ہے کیونکہ حکمرانوں نے ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل دیا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو اپنا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے انہوں نے مزید کہا کہموجودہ حالات سے ملک کو نکالنے کا واحد راستہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت کے علاوہ کچھ نہیں،اس موقع پرراﺅ ساجد علی،راحیل انجم،سلیم بھٹی،جاوید ،برکت شرویا،عاشرنذیر نے بھی خطاب کیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں