حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، عدنان ڈوگر - Baithak News

حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، عدنان ڈوگر

ملتان (وقائع نگار): تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 66شاہ ٹاؤن فیز 2میں نیازی گراو¿نڈ کا نام تبدیل کر کے ملک لیاقت علی ڈوگر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک عدنان ڈوگر نے کہا ہم آپ کو محر ومیوں سے نجات دلائینگے ۔مہر اظہر عباس چاون،غلام عباس خان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور چیف ویپ ملک عامر ڈوگر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری اور ملک عدنان ڈوگر کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے نیازی گراو¿نڈ سے قبضہ واگزار کرا کر ملک لیاقت علی ڈوگر کے نام سے پارک کا افتتاح کیا اور پارک کے لیے کروڑوں کے فنڈ ز مختص کر دیے ہیں ملک عامر ڈوگر،ملک عدنان ڈوگروزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کی خصوصی کاوشو ں سے پارک کی تعمیر ہونے سے ہمارے بچے اب پارک میں سیر و تفریح کے لیے آئینگے سبزہ ہونے پر آلودگی کا بھی خاتمہ ہو گا اس موقع پر رانا سلطان،قاری اسلام،سید جعفر حسین شاہ،چوہدری اظہر سیال،حاجی فیاض احمد بھڈوال،قاری جاوید،نذر حسین شاہ،رانا شاہد،ریاض جوئیہ،حاجی رفیق،سیدضیغم عباس،رانا ماجد،اقبال قریشی،آصف گجر،عظیم خورشید مرزا،غلام عباس ڈھول،مہر عامر سیال،چوہدری اختر علی،قمر الدین قریشی،شیر محمد،جاوید خان،رانا شاہد و یگر معززین علاقہ اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں