ملتان(بیٹھک نیوز) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی ڈویژنل صدر شعبہ خواتین ڈاکٹر عائشہ عبداللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ملک میں آئے روز پٹرولیم کے ریٹ بڑھا کر عوام کو دھوکا دیا گیا ملک کو آئی ایم ایف کو گروی کر دیا گیا ہے وہ جو چاہے وہ کریں اب وقت آ گیا ہے ان کرپٹ حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر یوتھ ونگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری کلثوم بی بی انفارمیشن سیکرٹری میمونہ نائب صدر زرین شمیم بی بی شائستہ ملک وہ دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک میں طوفان برپا ہوگا حکومت کو چاہیے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ عوام جان چکی ہے کی سلیکٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے بے بس ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑے اور ان کی ایک کال پر لبیک کہیں گے یوتھ ونگ کی خواتین اپنے قائد کے ساتھ ہیں ۔

حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے، ڈاکٹر عائشہ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں