حکومت ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے - Baithak News

حکومت ہسپتالوں کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے

ملتان (وقائع نگار ) ملتان ڈویژن سے صحت کارڈ کا اجراءخوش آئندہے۔ تحریک انصاف حکومت صحت مند پنجاب کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ حلقہ پی پی 222میں صحت کارڈ کے اجراءسے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 222 و سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ ملتان شازیہ عباس کھاکھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقوں کو صحت کی معیاری سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نیا پاکستان صحت کارڈز ہولڈر اور اس کی فیملی کیلئے سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے کینسر سمیت مہلک بیماریوں کا علاج ہو سکے گا۔ امراض قلب، ہیپاٹائٹس، امراض جگر، ٹی بی، ایڈز، ایمرجنسی، فریکچر کی صورت میں صوبہ بھر کے معیاری نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کرایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں صحت کے مسائل ہمیشہ سے گھمبیر رہے۔ ماضی کی غیر متوازن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو در پیش مسائل میں مسلسل اضافہ ہوا۔ آبادی کے مسلسل بڑھنے سے صورتحال اور بھی خراب ہوئی اور پنجاب میں صحت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار رہا۔ تحریک انصاف حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں عوام علاج معالجہ کی فکر سے آزاد ہو کر بہتر و صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ شازیہ عباس کھاکھی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں مزید بہتری لانے کیلئے حکومت پنجاب فوری اقدامات کر رہی ہے۔ حلقہ پی پی 222 کے عوام میں صحت کارڈ کے اجراءسے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حلقہ کے عوام کو صحت کے کارڈ کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو ہم سے فوری رابطہ کریں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں