خانیوال:تاخیر کا شکار ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز - Baithak News

خانیوال:تاخیر کا شکار ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز

خانیوال (بیٹھک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی خصوصی کاوشوں سے شہر میں سڑک کے رکے کام کا دوبارہ آغاز ہوگیا- ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن اور ایکسئین ہائی ویز کے ہمراہ جاری کام کا معائنہ انہوں نے 4 اعشاریہ سترہ کلومیٹر دوریہ سڑک پر پیدل چل کر کام چیک کیا ایکسئین اور کنٹریکٹر کو سڑک میں پائے جانے والے نقائص فوری دور کرنے کا حکم دیا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں یہ اہم منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے ۔منصوبہ میں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا-انہوں نے کہا کہ سڑک کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورمت میں مشکلات کا خاتمہ ہوسکے-انہوں نے سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوادیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

کینسر کیخلاف آرٹلری میں کئی نئے ہتھیارشامل

ملتان (بیٹھک سپیشل) کیا انسانیت آخر کار کینسر کیخلاف پرانی لڑائی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس سوال جواب دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ سائنسی اور طبی ترقیوں نے کینسر کے خلاف موجود ہمارے ہتھیاروں میں مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں