خانیوال:ٹرالی کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر،5خواتین جاں بحق - Baithak News

خانیوال:ٹرالی کی موٹرسائیکل رکشے کو ٹکر،5خواتین جاں بحق

خانیوال(محمد ثاقب آرائیں)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں معصوم بچی سمت 5خواتین جاں بحق 8زخمی ریسکیو
1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدجبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیں۔تفصیل کے مطابق محسن وال تلمبہ روڈ پرچک نمبر3ایٹ اے آرمیں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر دے ماردی تصادم کے نتیجہ میں چھ ماہ کی معصوم بچی عصمت بی بی دختر غلام عباس 5خواتین جاں بحق ہو گئیں جاں بحق ہونے والی دیگر خواتین میں 40سالہ مریم بی بی،32سالہ زاہدہ،27سالہ شاہ زدن بی بی اور38سالہ شمشیم بی بی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ اس حادثہ میں 8زخمیوں میں چار ماہ کی فدا فاطمہ،65سالہ بیبن بی بی،25سالہ کاشف،30سالہ فضہ بی بی45,سالہ شمیم بی بی، 3سالہ انعم اور27سالہ نازیہ بی بی شامل ہیں جنہیں ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خواتین اور بچی کی لاش بھی پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق نواحی چکنمبر3/8Rمحسن وال تلمبہ روڈ تحصیل میاں چنوں سے ہیں۔اس حادثہ میں موٹر سائیکل رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار اور مغموم تھی۔ درں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے میانچنوں کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی،ڈپٹی کمشنر میاں چنوں سلمان خان نے جاں بجق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ۔ انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کومیں زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی،ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رمیض ظفر نے ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کے علاج معالجہ کا جائزہ لیا ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں حادثہ کے بعد 5 میتیں لائی گئیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں