خانیوال (بیٹھک رپورٹ)اہلیان ضلع کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے اچھی خبریں ملنا شروع ہوگئیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے وائلڈ لائف پارک کو چڑیا گھر میں بدلنے کا اعلان کرتے ہوئے والڈ لائف افسران کو فوری پلان بناکر ڈی سی دفتر بھجوانے کی ہدایت کی ہے-ڈپٹی کمشنر نے وائلڈ لائف پارک وزٹ کے دوران سہولیات کی فراہمی پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا-اس موقع پر یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر شیرازی اور چیف آفیسر ضلع کونسل محمد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وائلڈ لائف پارک کو ضلع کی بہترین تفریح گاہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پارک کو چڑیا گھر میں بدل کر نایاب نسل کے جانور منگوائے جائینگے منصوبہ پر فوری کام کا آغاز کرکے رپورٹ دی جائے-پہلے سے موجود جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کی بھی ضرورت ہے-ڈپٹی کمشنر نے فاریسٹ پارک دورے پر شجر کاری کے لئے پیشگی انتظامات کا بھی جائزہ لیا-

خانیوال:ڈپٹی کمشنرکا وائلڈ لائف پارک کو چڑیا گھر میں بدلنے کا اعلان
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان (عبد الستار بلوچ) امیدوار برائے حلقہ پی پی 219 رانا اقبال سراج نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے عبد الغفار ڈوگر کی جانب سے پی پی 219 سے کاغذات جمع کرانے کا انہیں بیحد دکھ ہے۔ شاہ مزید پڑھیں