
خانیوال ( سپیشل انویسٹی گیشن سیل) سینٹری برانچ و ویسٹ مینجمنٹ میں ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کی فیول کے مد میں مبینہ کرپشن میں ملوث میونسپل کمیٹی خانیوال کے ملازم فرحان قاضی کو انفورسمنٹ سیل میں انسپکٹر بنادیا گیا – تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی خانیوال کے چیف افسر افتخار بنگش نے سینٹری برانچ و ویسٹ منیجمنٹ شعبے میں بطور انچارچ مبینہ طور پہ فیول کی مد میں ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے والے بلدیہ ملازم فرحان قاضی کو انفورسمنٹ سیل کا انسپکٹر بنادیا گیا- بیٹھک کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق 2019ء اور 2020ء میں سینٹری برانچ و ویسٹ منجمنٹ کے شعبے میں فیول اور ری پئیرنگ کی مد میں اخراجات کو غیرمشکوک ٹھہراتے ہوئے انٹرنل آڈٹ کیا گیا تو اس میں ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن پائی گئی جس کا مرکزی ذمہ دار انچارج فرحان قاضی کو ٹھہرایا گیا جبکہ اس حوالے سے مالیاتی کنٹرول میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا الزام سابق ٹی او ایف ایم سی کے ملک لیاقت کھوکھر اور انتظیمی کنٹرول میں فرائض سے غفلت برتنے کا الزام چیف افسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش پر عائد کیا گیا۔اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر سابق ڈی سی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کرپشن کے ذمہ دار فرحان قاضی کو انچارج کے عہدے سے ہٹادیا تھا لیکن سی او بلدیہ اور ٹی او ایف بلدیہ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی تھی۔
اب ایک دفعہ پھر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے اہلکار فرحان قاضی کو بلدیہ کے انفورسمنٹ سیل میں انسپکٹر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اس سے سرکاری خزانے سے لوٹی گئی ایک کروڑ 44 لاکھ کی رقم بھی واپس نہیں لی گئی –ذرایع سے پتا چلا ہے کہ قاضی فرحان اس سے پہلے بلدیہ ڈسپوزل کا انچارج بھی رہا ہے جہاں اس نے اپنی تعیناتی کے دوران اسی طرح فیول کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور بستی نظام آباد میں لگا بلدیہ کا ٹرانفارمر اور بستی فرید آباد کے ڈسپوزل کے جرنیٹر کا قیمتی سامان بھی مبینہ طور پر بیچ کھایا جس بارے محکمانہ انکوائری بھی پراسرار طریقے سے ٹھپ ہوگئی۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف افسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش پہ بطور تحصیل ریگولیشن افسر خانیوال 29 لاکھ کی سرکاری مثی چوری کرکے فروخت کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن سرکل تھانہ خانیول میں ایک مقدمہ نمبر10/21 درج ہے جس کی فائنل رپورٹ محکمہ اینٹی کرپشن خانیوال سرکل نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن کو بھیجوادی ہے جس میں سی ای او افتخار بنگش، سابقہ ٹی ایم او شوکت مجوکہ سمیت بلدیہ خانیوال کے دیگر افراد کو 29 لاکھ کی مٹی چوری کرنے کے مرتکب پایا گیا ہے۔ سی او افتخار بنگش ، ہیڈ کلرک نقشہ برانچ ظفر گجر سمیت بلدیہ خانیوال کے نو اہلکاروں کے خلاف غیرقانونی ترقی دینے اور کیڈر تبدیل کرنے جیسے سنگین الزامات کے تحت سنگین ضابطہ ملازمت کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک انکوائری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساہیول ڈویڑن کو بھیجی ہے۔
Leave a Comment