خدا کرے تیرے حسن کو کبھی زوال نہ ہو - Baithak News

خدا کرے تیرے حسن کو کبھی زوال نہ ہو

ملتان(بیٹھک سپیشل، ڈاکٹر عصمت درانی/چیئرپرسن شعبہ فارسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور) ماں، ماں بولی، اور دھرتی ماں یہ سب کس قدر دل انگیز اور شیر و شکر الفاظ ہیں ، رس میں ڈوبے، شیرے سے لت پت، جن کی محبت روز ازل کو روح کے خمیر میں گوندھ دی جاتی ہے۔ یہ تینوں محبتیں بے بدل، بے بہا اور لا زوال ہیں۔ ماں اور دھرتی ماں سے وابستگی کے اظہار کا ذریعہ ماں بولی ہے اور یہی وہ زبان ہےجو بچہ ماں کے لبوں سے سنتا ہے، گود میں سیکھتا ہے، اسی زبان میں وہ پنگھوڑے میں لیٹے لوریاں سنتا ہے ، کم سنی کے کچے پکےخواب دیکھتا ہے اور مستقبل کا مضبوط تانا بانا بنتا ہے۔ گویا یہ زبان ہی انسان کا قدرتی ذریعہ اظہار اور ابلاغ کا موثر ترین وسیلہ ہے ، جو اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اگر تعلیم کا بنیادی مقصد انسان میں اظہار کی قوت اور ابلاغ کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تو یہ ماں بولی میں تدریس کے بغیر ممکن نہیںہے۔ ککڑی کہنے والے بچے کو چکن اور متیرے کو واٹر میلن بولنے پر مجبور کیا جائے ،تو شاید اس مقصد کا حصول اس سرعت اور مطلوبہ معیار کے مطابق نہ ہو پائے۔ دل سے بے ساختہ دعا نکلتی ہے کہ خدا کرے اس حسن کو کبھی زوال نہ ہو ، اور توبہ اگر کی بھی جائے تو قتل کے بعد نہ ہو۔ بقول شاکر شجاع آبادی ، گئے لوگ جنازہ چا شاکر، او پیر دھویندا رہ گئے والا معاملہ پیش نہ آئے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں