خرچہ مانگنے پر نکھٹو شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا - Baithak News

خرچہ مانگنے پر نکھٹو شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بورےوالا(بیٹھک رپورٹ)گھریلو تنازع پر خاوند نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی،تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلا،تفصیل کے مطابق بورےوالا کے نواحی گاو¿ں 235ای بی میں گھریلو تنازع پر فیاض ہانس نامی شخص نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی شگفتہ نذیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔مقتولہ 2 کمسن بچوں کی ماں تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم گھر خرچہ نہیں دیتا تھا ۔اس بات پر دونوں کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کے بعد مقتولہ کے بھائی آصف نذیر کی درخواست پر ملزم فیاض ہانس کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں