خواتین ہراسمنٹ، پراپرٹی سے متعلق شکایات درج کرائیں: نبیلہ حاکم علی - Baithak News

خواتین ہراسمنٹ، پراپرٹی سے متعلق شکایات درج کرائیں: نبیلہ حاکم علی

ملتان(وقائع نگار )خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں عدالت لگائی اور ملتان ڈویژن کی خواتین کی ہراسمنٹ، پراپرٹی کے کیسز کی سماعت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان بھی موجود تھے۔خاتون محتسب نبیلہ حاکم علی نے ملتان ڈویژن کے 30 سے زائد کیسز پر خواتین کی دادرسی کی اور احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور وراثت سے محروم رکھنا سنگین جرم ہے جبکہ جائے ملازمت پر خواتین کو چھیڑنا، گھورنا، آوازیں کسنا، کال یا میسجز پر تنگ کرنا بھی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ خواتین کو جائز شرعی وراثتی حقوق دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ خواتین کی جانب سے وراثت سے متعلق شکایت پر 60 دن کے اندر فیصلہ سنایا جائے گا کیونکہ خاتون محتسب کی عدالت ہائی کورٹ کی طرز پر توہین عدالت کی کارروائی بھی کرسکتی ہے۔ نبیلہ حاکم علی نے کہا کہ خواتین ہراسمنٹ و پراپرٹی سے متعلق شکایت فوری درج کرائیں تاکہ انکو انصاف فراہم کیا جاسکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں