ٹبی قیصرانی(سپیشل رپورٹر)”عجب روڈ کی غضب کرپشن ” داؤ موڑ تا وہوا 18 کلومیٹر روڈ جس کیلئے 706 ملین روپے مختص کیے گئے۔ ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے کام جاری ہے، الرحمت بلڈرز کے ٹھیکیدار کرپشن کی تمام حدود عبور کرنے میں کامیاب، ہمارے پسماندہ علاقے میں بڑے منصوبے اول تو نصیب سے ملتے ہیں، اگر آ بھی جائیں تو محکمہ ہائی وے، بلڈنگز کے ادارے کے کرپٹ ترین آفیسرز مک مکا کر کے اپنی جاگیر سمجھ کر اکثر فنڈز ہڑپ کر جاتے ہیں۔ عوام کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے سکون سے کھاتے ہیں، ٹھیکیدار سے کوئی پوچھ سکتا ہے اور نہ یہ کسی سے ڈرتے ہیں۔ بے خوف و خطر کھا پی کے نگل جاتے ہیں۔ جس مہارت سے اس روڈ کو مکمل کرنے کی کاوش جاری ہے، نہ اس روڈ پہ مٹی ڈالی گئی نہ نیا روڑہ ،وہی پرانا روڈ بلیڈ لگا کے دوبارہ پریس کر کے فکس کیا جا رہا ہے،۔ 706 ملین کے کام پہ 7 کروڑ بھی بمشکل خرچ کر رہے ہیں ۔ شہریوں نے کہاہے کہ کمشنر ڈی جی خان کرپٹ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کریں۔

دائوموڑ تاوہواسڑک کی تعمیرمیں ناقص میٹریل استعمال
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں