درخت لگانا سنت نبوی ہے:ڈپٹی کمشنر راجن پور - Baithak News

درخت لگانا سنت نبوی ہے:ڈپٹی کمشنر راجن پور

راجن پور(بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان محمود نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹ مٹھن میں پودا لگایا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن وزیر علی آغا ،ڈی او جنگلات اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے ۔پودا لگانے کے بعد اس کی نگہداشت بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کرنے کےلئے شجر کاری بہت ضروری ہے ۔ہر شخص اپنے نام کاایک پودا ضرور لگائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں