درندگی اور سفاکیت کی انتہا، معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے - Baithak News

درندگی اور سفاکیت کی انتہا، معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے

مظفرگڑھ(بیٹھک رپورٹ)درندگی اور سفاکیت کی انتہا، معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے، اوباش نے2سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے خانپور بگا شیر کی رہائشی رخسانہ بی بی زوجہ نواب محسن شہزاد کے تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس کو دیئے جانیوالے بیان کے مطابق وہ گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ واش روم سے اپنی 2 سالہ بیٹی ایمان زہرہ کے چیخنے چلانے کی آواز سن کر وہاں پہنچی تو عمران ولد لعل محمد کو اپنی 2 سالہ معصوم بیٹی ایمان زہرہ کے ساتھ زیادتی کرتے دیکھا،ملزم مجھے دیکھتے ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہو گیا،پولیس تھانہ صدر نے رخسانہ بی بی کی مدعیت میں ملزم عمران ولد لعل محمد کےخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع واردات سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ بچی کو طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں