دشمن پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں: چوہدری خالد جاوید وڑائچ

  • Home
  • ملتان
  • دشمن پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں: چوہدری خالد جاوید وڑائچ

ملتان(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان میں پیغام پاکستان کے تحت خصوصی سیمینار کا اہتمام ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے اشتراک سے کیا گیا جسکی صدارت پرنسپل مہر محمد الطاف سیال نے کی مہمان خصوصی رہنما پاکستان تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر پی پی 211 ملتان چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم جبکہ مہمانان اعزاز میں سماجی و مذہبی رہنما پروفیسر عبدالماجد وٹو، رشید عباس خان، مہر فلک شیر، ممتاز احمد لانگ، مسز کوثر رمضان، میڈم حناء ناز اور وائس پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری شامل تھے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں پاکستان کو تعلیمی لحاظ سے کمزور کرکے نقصان پہنچانا بھی ان کے گھناو¿نے مقاصد میں سے ایک ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آج کے دور میں کوئی بھی ملک تعلیمی ترقی کے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی نہیں کرسکتا ،مہر محمد الطاف سیال نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے،نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے 90 ہزار سے زائد شہادتوں کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالرز کا معاشی نقصان بھی پاکستان نے برداشت کیا،اس موقع پر پروفیسر عبدالمجد وٹو، ملک جہانگیر احمد انصاری کے علاوہ سکول کے طلبا حافظ محمد انس، حافظ محمد نعمان، محمد عبداللہ نور، معظم علی قریشی، محمد رضا طاہر، حافظ محمد منیب اور حافظ محمد عمر بھٹہ نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?