ہدایت کار روہت شیٹی نے کہا کہ آنیوالی تیسری سنگھم فلم میں مرد پولیس افسر کے ساتھ خاتون پولیس افسر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
دی کوئنٹ کے مطابق روہت شیٹی نے اپنی آنے والی ایکشن فلم سرکس کے گانے کرنٹ لگا رے کی تقریب رونمائی کے دوران بتایا کہ وہ آئندہ سال سنگھم اگین کے نام سے سنگھم سیریز کی تیسری فلم بنائیں گے جس میں پہلی بار لیڈی پولیس افسر بھی شامل ہوں گی۔
انہوں نے تصدیق کی کہ سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں دیپکا پڈوکون ہی لیڈی سنگھم کے روپ میں دکھائی دیں گی۔روہت شیٹی کے مطابق فلم میں اجے دیوگن اپنے روایتی یعنی سنگھم کے کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ ان کے ہمراہ دپیکا پڈوکون کو لیڈی سنگھم کے روپ میں دکھایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی تیسری سنگھم فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت