دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں: ڈپٹی کمشنر راجن پور - Baithak News

دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں: ڈپٹی کمشنر راجن پور

راجن پور (بیٹھک رپورٹ) ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے از سر نو بنیادی ضروری اشیاءکی قیمتوں کا تعین کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔ از سر نو متعین کی گئی بنیادی ضروری اشیائ کی اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کے مطابق چاول کچی باسمتی پرانا136روپے کلو،چاول پکی باسمتی نیا 136روپے،چاول دیسی 56روپے،دال چنا موٹی 142روپے،دال چنا باریک140روپے،دال مسور باریک 208روپے،دال مسور موٹی188روپے،دال مونگ دھلی144روپے،دال ماش چمن236روپے،دال ماش برما226روپے ،بیسن145روپے ،میدہ74روپے ،سوجی74روپے ،چنا سفید کابلی 220روپے ،چنا سفید باریک190روپے ،چینی90،دہی 95روپے کلو،دودھ90روپے لٹر،گوشت بڑا 450روپے کلو،گوشت چھوٹا 750روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ تندوری روٹی 100گرام 7روپے ،نان سادہ 100گرام 10روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں