دیرینہ دشمنی، ہتھکڑی پہنے پیشی پر آیا ملزم احاطہ کچہری میں قتل - Baithak News

دیرینہ دشمنی، ہتھکڑی پہنے پیشی پر آیا ملزم احاطہ کچہری میں قتل

خانیوال (ثاقب ارائیں)دیرینہ دشمنی پر پیشی پر آئے ہتھکڑی پہنے ملزم کو احاطہ عدالت میں قتل کردیاگیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نواں شہر کے قتل مقدمہ نمبر 89/21 میں گرفتار ملزم اللہ دتہ ترگڑ گزشتہ روز کبیروالا کچہری کے احاطہ میں موجود تھا کہ مخالف نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ملزم شاہد ولد ارشاد نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے اللہ دتہ ترگڑ کو موت کے گھاٹ اتارا اورفرار ہونے لگا کہ موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے احاطہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید ندیم عباس، ڈی ایس پی کبیروالا اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی جنہوںنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے ۔وقوعہ کے بعد کبیروالا کے وکلاءنے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اللہ دتہ ترگڑ کو جوڈیشل گارد مقدمہ نمبر 89/21 بجرم 302 تھانہ نواں شہر عدالت پیشی پر لےکر آئی تھی جبکہ ملزم شاہد ترگڑ کبیروالا کچہری میں وکیل کے روپ میں داخل ہوا۔پولیس نے ملزم شاہد ترگڑ سے آلہ قتل برآمدلیااور ملزم کےخلاف قتل اور دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر106/22 درج کرکے تفتیش کردی ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا۔ڈی پی او نے کوتاہی اور لاپرواہی برتنے پر کچہری گارد کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے اور انکوائری ڈی ایس پی کبیروالا کوسونپ کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں