دینگی کنٹرول مہم کے کامیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کرنے کے ہدایت - Baithak News

دینگی کنٹرول مہم کے کامیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کرنے کے ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر) صوبے کو ڈینگی اور کروناسے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔ ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں ،کرونا ویکسی نیشن کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں، جیو ٹیگنگ کے بغیر رپورٹنگ قبول نہیں۔ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن کو صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن میں ہونا چاہیے۔جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کےخلاف سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈینگی کنٹرول مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویکسین ہر دہلیز فیز 3 میں کامیابی حاصل کی گئی۔اسی طرح روٹین ویکسی نیشن میں بھی اہداف حاصل کئے جائیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کی کامیابی بارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔بس ویگن اڈوں پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔ضلع او ر تحصیل سطح پر ڈینگی کنٹرول کے انتظامی اجلاس منعقد کئے جائیں جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز مہم کو از خود مانیٹر کریں۔محکمہ صحت کی ڈینگی بارے کارکردگی کو کاو¿نٹر چیک بھی کیا جائے گا۔ کمشنرنے ہدایت کی کہ تمام سکولوں میں ڈینگی آگاہی بارے زیرو پیریڈ شروع کئے جائیں۔تمام پارکوں ، جھیلوں ، فواروں ، گرین بیلٹس کو چیک کیا جائے کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہو نے دیا جائے۔ہا?سنگ سوسائیٹز کے ملبے اور ٹائروں کی دکانو ں کو چیک کیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور ہوٹلوں اور عوامی مقامات کو چیک کیا جائے ،لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈینگی بارے لاپرواہی پر ہسپتالوں اور ہوٹلوں کو وارننگ لیٹر جاری کریں اور پھر سیل کریں۔ اس موقع پر ڈویڑن بھر کے تمام سی اوز ، ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز ، متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈینگی مہم کے اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک ڈویڑن میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔اس ماہ لاروا برآمدگی پر 35 نوٹسز دئیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، سی اوز ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں