دیپ سدھو کی گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں اداکار کی موت واقع ہوگئی - Baithak News

دیپ سدھو کی گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں اداکار کی موت واقع ہوگئی

ممبئی (این این آئی)بھارتی پنجابی اداکار دیپ سدھو کی کار حادثے میں موت ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دیپ سدھو جو گزشتہ سال جنوری میں یوم جمہوریہ تشدد کیس میں ضمانت پر باہر تھے، ایک کارحادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں،یہ حادثہ کنڈلی،مانیسر،پلوال (KMP) ایکسپریس وے پر ہوا جو دہلی کو بائی پاس کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپ سدھو کی گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں اداکار کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ دیپ سدھو دہلی سے پنجاب جا رہے تھے جبکہ ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ انہیں مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپ سدھو کو دہلی پولیس نے گزشتہ سال بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ایک ٹریکٹر ریلی کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جو مظاہرین کے لال قلعہ پر آنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے بعد تشدد کی شکل اختیار کر گئی تھی۔ اپریل میں اداکار کو ضمانت مل گئی تھی لیکن رہائی کے فوراً بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اپریل کے آخر میں اداکار دوسری بار ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، دہلی کی ایک عدالت نے واضح کیا تھا کہ جب بھی پولیس دیپ سدھو کو بلائے گی تو انہیں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں