ملتان ( ارشد ملک )ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے ہاکی گراؤنڈ کو نجی سکولز و کالجز کی تقریبات کا مرکز بنا دیا۔ قومی کھیل ملتان میں زوال پزیر، کئی سالوں سے ہاکی کوچ بھی موجود نہیں، تقریبات اور کرکٹ کھیلنے کے باعث ہاکی گراؤنڈ میں مختلف جگہوں پر گڑھے اور پچر بن گئیں، ناہموار گراؤنڈ کی وجہ سے کھلاڑی زخمی ہونے لگے، گراؤنڈ کی دیکھ بھال کے لئے تعینات مالی/ بیلدار افسران کے گھروں کے کام کاج میں مصروف، گراؤنڈ کی مناسب دیکھ بھال کی جائے، سینئر ہاکی پلیئر بابر شاہ کا مطالبہ، سپورٹس حلقوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف کے ایماء پر ہاکی گراؤنڈ کا ستیا ناس ہوگیا ہے، نجی تعلیمی اداروں کے مختلف فنکشنز اور کرکٹ سنگل وکٹ میچز جس میں دن کے اوقات میں کھلے عام جواء کھیلا جاتا ہے کو کوئی پوچھنے یا منع کرنے والا نہیں”بیٹھک” سروے کے دوران قدیر آباد کے رہائشی عابد جو مبینہ طور پر ٹیپ بال سنگل وکٹ پر ہاکی گراؤنڈ میں ہر اوور میں کرکٹ جوئے کی سرپرستی کرتا ہے نے بیٹھک کو بتایا کہ ہاکی گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے سے ان کو کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ اس کے دو بھائی ڈپٹی کمشنر آفس میں ملازم ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ وہ ہاکی گراؤنڈ میں کرکٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی اجازت سے کھیلتے ہیںایک سینئر کوچ و کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ آئے روز تقریبات کی وجہ سے ہاکی گراؤنڈ میں مختلف جگہوں پر گڑھے پڑ چکے ہیں اور مختلف جگہوں پر کرکٹ کی پچز بھی بنی ہوئی ہیں جبکہ گول پوسٹ کے پول کے پھٹے بھی ٹوٹ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بچوں کو دوڑنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں مگر ٹینٹ لگانے کی قطعاً اجازت نہیں دینی چاہیےواضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے قومی کھیل ہاکی زوال پزیرہے ۔ملتان میں ڈسٹرکٹ ہاکی کا کوچ بھی موجود نہیں ہے جبکہ ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے پنجاب گروپ آف کالجز کا سپورٹس ڈے گزشتہ روز ہاکی گراؤنڈ میں منایا گیا جس کی تقریب کے لئے لگائے جانے والے شامیانے تا حال لگے ہوئے ہیںذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف خود بھی مہمان خصوصی بن کر ہر ایسی تقریب میں شریک ہوتے ہیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ ہم نجی تعلیمی اداروں سے پیسے لے کر اجازت دیتے ہیں اس لئے ہاکی گراؤنڈ کے علاوہ دیگر گراؤنڈز میں بھی گڑھے پڑ جاتے ہیں ان کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے پاس 4 کھیلوں کے کوچ جن میں فٹ بال، جمناسٹک، کرکٹ اور باسکٹ بال ہیں کے کوچ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر جوئے کی کسی کو اجازت نہیں دی جبکہ مالی یا بیلدار افسروں کے گھروں میں کام کرنے کی بات میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں ظفراللہ بھٹی نے روزنامہ “بیٹھک” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی مدینہ سے آیا ہوں ایک دو دن تک ہاکی گراؤنڈ کا وزٹ کروں گا اور قومی کھیل کے فروغ اور بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گاکھیلوں سے وابستہ شہریوں اور ہاکی کے سینئر کھلاڑیوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے

دیکھ بھال کیلئے تعینات مالی افسروں کے گھرتعینات،گول پوسٹ کے پول کے پھٹے تک ٹوٹ چکے،ملتان میں ڈسٹرکٹ ہاکی کاکوچ تک موجودنہیں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں