راجن پور:بلدیہ ملازمین 2ماہ کی تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقے - Baithak News

راجن پور:بلدیہ ملازمین 2ماہ کی تنخواہوں سے محروم،گھروں میں فاقے

فاضل پور (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے سینکڑوں ملازمین 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں گھروں میں چولہے ٹھنڈے، فاقوں پر مجبور ہیں۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی فاضل پور اور راجنپور جبکہ ضلع کونسل کے سینکڑوں ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں سنیٹری ورکرز احمد علی، محمد حنیف، گل شیر، ریاض احمد، شاہد حسین اور دیگر کے مطابق دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہونے پر گھروں میں فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، موجودہ مہنگائی کے باعث دکانداروں نے ادھار بھی بند کر دیا ہے۔ پیسے نہ ہونے سے بچے سکول بھی نہیں جا رہے انہوں نے اعلٰی احکام سے تنخواہوں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں